نائیجیریا میں آئل پائپ لائن میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ متعدد گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔
دھماکا ریورز اسٹیٹ میں غیرملکی آئل کمپنی کی ٹرنک لائن میں ہوا جبکہ دھماکے کے بعد پائپ لائن میں آگ لگ گئی جس کے باعث درجنوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق کئی افراد پائپ لائن لائن سے تیل نکال رہے تھے جب آگ لگی تھی، جبکہ تیل کی چوری کے واقعات عام ہیں جس کی وجہ سے تیل کی پیداوار کو نقصان ہوتا ہے۔