امریکی وزارت تجارت نے چینی فوج کو جدید بنانے والی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق چینی اداروں کو انسانی حقوق کے اداروں کی خلاف ورزیوں کی سہولت کاری پر بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔
مزید کہا کہ ادارے امریکی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی کے خلاف کام کر رہے تھے جبکہ چینی کمپینوں پر روسی فوج کو مدد فراہم کرنے کا بھی الزام لگا دیا۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے امریکا کو اپنا نظریاتی تعصب ترک کرنا چاہیے اورچینی کاروباری اداروں کے ساتھ منصفانہ سلوک کرنا چاہیے۔
ترجمان نے امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے چین کی 37 کمپنیوں کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اور ثبوت ہے کہ امریکا بہانے گھڑتا ہے۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا چینی کاروباری اداروں کو دبانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے لیکن چین امریکی فیصلے کو مسترد کرتا ہے۔
امریکا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بنیادی حقوق کا احترام کرے اور اپنے نظریاتی تعصب کو ترک کرے، چین اپنے اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ جاری رکھے گا