آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ہوگیا ہے،حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے تین میئر، ایک ڈپٹی میئر اور چیئرمین کی 144 نشستیں حاصل کرکے کامیابی سمیٹ لی۔
آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ تحریک انصاف کے نام رہا۔ حکمراں جماعت تین مئیرز اور ایک ڈپٹی مئیر بنانے میں کامیاب ہوگئی۔
یوسیز میں پی ٹی آئی کے 144چئیرمین اور 107 ڈپٹی چیئرمین کامیاب ہوئے۔
پیپلزپارٹی نے ایک ڈپٹی میئر کی نشست حاصل کی۔ یوسیز میں پیپلزپارٹی کے 53 چیئرمین اور 50 ڈپٹی چیئرمین کامیاب رہے۔
مسلم لیگ (ن) بھی ایک میئر کی نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ یوسیز میں ن لیگ کے 52 چیئرمین اور 51 ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے۔
مسلم کانفرنس کے 8 چیئرمین اور 10ڈپٹی چیئرمین نے فتح سمیٹی۔
جموں کشمیرپیپلزپارٹی کا ایک میئر کامیاب ہوا جبکہ جموں کشمیرپیپلزپارٹی کے 3 چیئرمین اور 2 ڈپٹی چیئرمین جیت گئے۔
چیئرمین کی 69 اور ڈپٹی چیئرمین کی 83 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔
جماعت اسلامی ایک چیئرمین اور ایک ڈپٹی چیئرمین کی نشست حاصل کرسکی۔
جے یو آئی 2 چیئرمین اور ٹی ایل پی ایک چیئرمین کی نشست اپنے نام کرسکی۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی 4 ،4 نشستوں پرانتخاب ہونا باقی ہے۔