الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کے لئے 30 اپریل سے 7 مئی کی تاریخیں تجویز کر دیں اور اس بارے صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ممبران کمیشن اور سیکرٹری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو خط ارسال کردی جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لئے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو بھی مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الیکشن کمیشن آپکے جواب کا منتظر ہے۔