ڈی جی نیب لاہورعلی سرفراز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
علی سرفراز کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے فوری طور پر ان کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں۔
علی سرفراز کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق خبریں چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے مستعفی ہونے کے بعد سے گردش میں تھیں۔
کہا جا رہا تھا کہ پنجاب حکومت نے ڈی جی نیب لاہور کی خدمات مانگ لی ہیں اور اس حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کوخط بھی لکھ دیا ہے۔