پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے نام سے زیرگردش غیر مصدقہ آڈیو سےلاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ایک اور جعلی آڈیو مارکیٹ میں لانچ کردی گئی۔
سوشل میڈیا پرفواد چوہدری اور ان کے بھائی فیصل چوہدری کی ایک غیرمصدقہ آڈیو وائرل ہے جس میں وہ مبینہ طورپرکوئی معاملہ سیٹل کررہے ہیں۔
فواد چوہدری کی جانب سے اس آڈیو کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے کبھی ملاقات نہیں کی، اور نہ ہی انہیں جسٹس مظاہر کی مدد کرنے کا کہا تھا۔
وائرل آڈیو میں پنجابی زبان میں بات چیت کا آغازدونوں طرف سے ’ہاں جی‘ سے ہوتا ہے جسکے بعد فواد چوہدری کہتے ہیں کہ، ’اپنے لاہورکے سی جے (چیف جسٹس ) کہہ رہے ہیں کہ میری کوئی جنرل کراﺅ بندیال کے ساتھ ، دوسرا اپنا مظاہرکو ڈارصاحب کے ذریعے، ان سے مل لیں ۔۔۔۔ ان کو کہیں کہ ان کے نام کا پورا ٹرک کھڑاہے، آپ بتائیں اس کا کیا کرناہے ۔ دوسرا میری ذاتی تجویز ہے کہ یہ کرنے کے بعد تارڑ پر تین چاراستغاثہ کروا کراس پر 228 لگوا دیں، تاکہ ان پر پریشر پڑے۔‘
آڈیو لیک کے معاملے پر صحافیوں نے فواد چوہدری کے بھائی کو گھیر لیا
بھائی سے ہدایات لینے کے بعد فیصل چوہدری کہتے ہیں کہ، ’میں صبح ہی کرلیتاہوں‘ اس پر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہصبح ان سے پوچھ کر بتانا۔