پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور فیصل چوہدری کی آڈیو لیک کے معلے پر صحافیوں نے فیصل چوہدری کو گھیر لیا۔
مبینہ آڈیو لیک پر جب صحافیوں سے فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری سے سوال پوچھا کہ کیا آپ تسلیم کر رہے ہیں کہ آڈیو اصل ہے؟ جس پر فیصل چوہدری نے قہقہ لگاتے ہوئے ازراہ تفنن جواب دیا کہ اب وہ خود کو بہت اہم سمجھ رہے ہیں کیونکہ انہوں نے 2 چیف جسٹس صاحبان کی ملاقات بھی کروانی ہے، دو چار جج میری مرضی کے بغیر ہلتے بھی نہیں ہیں۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ موجیں لگ گئیں ہیں، اب تو میں اپنی فیس بھی بڑھاتا ہوں، بھاٸی سے واٹس ایپ اور عام فون پر بات ہوتی رہی ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں لانچ کردی گئی ہے، اس آڈیو کا میرے سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ کبھی چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے ملاقات نہیں کی، نہ ہی انہیں جسٹس مظاہر کی مدد کا کہا ۔