الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کی 4 انتخابی نشان تبدیل کرنے کی الیکشن کمیشن کو درخواست مسترد کردی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے 4 انتخابی نشان تبدیل کرنے کی الیکشن کمیشن کو درخواست دی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے ن لیگ کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریچھ، بکری، ہرن اور گائے سمیت 4 انتخابی نشان شیر کے نشان سے مماثلت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے ووٹرز کو الیکشن کے دن مشکلات کا سامنا ہو گا، درخواست لہذا یہ چاروں نشان انتخابی نشانات کی فہرست سے نکالے جائیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے انتخابی نشانات پر اعتراضات جائز نہیں ہیں اور چاروں جانور نظر آنے میں واضح طور پر مختلف ہیں۔
جس کے بعد الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے اعتراضات نامناسب سمجھتے ہوئے مسترد کر دیے۔