کراچی پولیس آفس پرحملے کے بعد سندھ پولیس نے کوئیک ریسپانس کاونٹرٹیررازم یونٹ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی کے 100 اہلکاروں کو پاک بحریہ سے کمانڈو ٹریننگ دلوائی جائے گی اور 25 اہلکاروں کا پہلا بیج اس ماہ سے تربیت کا آغاز کرے گا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا اسپیشل سروس گروپ 4 مرحلوں میں 100 اہلکاروں کو کمانڈو تربیت دے گا دہشتگردی کی کسی بھی واقعہ میں کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا کمانڈو گروپ پہلا رسپانس کرے گا۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل کے مقام پر صدر تھانے سے متصل ایڈیشنل آئی جی سندھ کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔