عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، 2 بڑوں کی میٹنگ الیکشن کرائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں ایک کروڑ اورسیز پاکستانی ووٹوں کی سماعت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی یا گرفتاری جلتی پر پیٹرول کا کام کرے گی، چین نے دوستی کا حق ادا کردیا ہے۔
سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں بھی بڑھنے جارہی ہیں نہ ڈالر دستیاب نہ فنڈنگ موجود ہے، سیاست بچانی ہے یا ریاست، ڈالر شرح سود پیٹرول مہنگائی سب ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
اپنے ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، 2 بڑوں کی میٹنگ الیکشن کرائے گی، الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں جو بھی عدالت کے فیصلے کی تضحیک کرے گا، اُسے عدالت کے کہٹرے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول فیصلے سے پہلے غریب پر مہنگائی کی مزید بجلی گرے گی، غریب ذبح خانے میں حکمران مہخانےمیں بیٹھے ہیں۔