Aaj Logo

شائع 03 مارچ 2023 10:04am

برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں افراط زرکی شرح بڑھنے سے عوام پریشان

برطانیہ، فرانس سمیت کئی یورپی ممالک میں افراط زر کی شرح بڑھ جانے کی وجہ سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ہنگری میں افراط زر کی شرح 16اعشاریہ 4 فیصد ہوگئی جوکہ یورپی یونین میں سب سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: یورپ میں 12 سال بعد کاریں پیٹرول اور ڈیزل سے نہیں چلیں گی

دوسری جانب یورپی مرکزی بینک کی سربراہ نے رواں ماہ شرح سود میں صفر اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کرسٹیان کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا یوروزون کے کساد بازاری میں جانے کا امکان نہیں ہے۔

Read Comments