سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خلاف نیب کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نیب کی عبدالمالک بلوچ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرسماعت کی۔
نیب نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف نیب آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کررہا تھا، نیب ترمیمی قانون کے بعد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خلاف نیب انکوائری روک دی گئی ہے، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ضمانت منسوخی کی درخواست غیر مؤثر ہوگئی، اس لئے واپس لیتے ہیں۔
عدالت کے استفسار پر نیب نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا معاملہ ابھی ہمارے پاس ہی ہے، فی الحال کس فورم کو بھجنا ہے فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
سپریم کورٹ نے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے خلاف نیب کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔