Aaj Logo

شائع 02 مارچ 2023 12:14pm

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرلی، عبوری ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس: عمران خان کو گرفتار کرکے 7 مارچ کو پیش کرنے کا حکم

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق عمران خان کو بدنیتی پر مقدمے میں شامل کیا گیا، وہ مقدمے کی تفتیش اورعدالت میں پیش ہونے کے پابند ہوں گے۔

عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری اور جواب طلب کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی توشہ خانہ کیس جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست مسترد

Read Comments