دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اٹلی اور لیبیا کے ساحلوں پر دو حادثات میں 9 پاکستانی جاں بحق اور 2 لاپتہ ہوگئے۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ اٹلی اور لیبیا کے ساحلوں پر 2 حادثات ہوئے، اور ان واقعات میں 9 پاکستانی جاں بحق ہوگئے اور 2 تاحال لاپتہ ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ اٹلی کشتی حادثے میں دو پاکستانی جاں بحق اور دو تاحال لاپتہ ہیں، اس واقعے میں 17 پاکستانیوں کو بچایا گیا۔ جب کہ لیبیا کشتی حادثے میں7 پاکستان جاں بحق ہوئے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق لاشوں کی شناخت اور واپسی کیلئے دونوں حکومتوں سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان ممتاز زہرا کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔
ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو 8 مارچ کو نیویارک میں او آئی سی کانفرنس کی صدارت کریں گے، مسلم ممالک میں خواتین کے حوالے سے یہ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے، 10 مارچ کو بلاول بھٹو اسلامو فوبیا کانفرنس کی صدارت کریں گے۔