لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن شیڈول کا اعلان نہ کرنے پر الیکشن کمیشن اور گورنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں درخواست نمٹادی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے الیکشن شیڈول کا اعلان نہ کرنے پر الیکشن کمیشن اور گورنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا ہے جس پر عمل کرنا سب پر لازم ہے، سپریم کورٹ نے اسی عدالت کے 90 دن تک الیکشن کرانے کے حکم کو برقرار رکھا اکثریتی فیصلہ سنانے والے 3 ججز نے بھی 90 یوم میں انتخابات کرانے کا حکم دیا، اختلافی نوٹ دینے والے دونوں ججز نے بھی انتخابات 90 روز میں کرانے کے حق میں فیصلہ دیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں انتخابات: لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنانے کی ممکنہ تاریخ دے دی
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسی لئے الیکشن کمیشن کے وکیل کے چہرے پر بھی آج مسکراہٹ دیکھ رہے ہیں، اسی طرح مسکراتے ہوئے انتخابات بھی ہو جائیں۔
الیکشن کمیشن کے وکیل شہزادہ مظہر نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں گورنر اور الیکشن کمیشن کی اپیلوں پر سماعت ملتوی
عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں درخواست نمٹادی۔