اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دونوں صوبوں میں انتخابات کرانے کی تیاری شروع کردی۔
ای سی پی نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سیکرٹری الیکشن کمیشن کو الیکشن ایکٹ کے سیکشن 216 کے تحت درخواستیں 8 مارچ تک بیان حلفی کے ساتھ جمع کرائیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات 90 دنوں میں کروائے کا حکم دے چکا ہے۔