روس باضابطہ طور پر امریکا کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے سے الگ ہوگیا ہے۔
روسی صدر نے نیواسٹارٹ معاہدے کی معطلی کے قانون پر دستخط کردیئے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر2010 میں دستخط ہوئے تھے۔
مغربی میڈیا کے مطابق روس ممکنہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری تیز کر سکتا ہے۔
اس سے پہلے روسی صدر نے امریکا کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیواسٹارٹ معاہدہ معطل کررہے ہیں۔
روس کے اقدام پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس نے ایٹمی ہتھیاروں کے کنڑول بارے غیر ذمہ دارانہ فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس کا نیواسٹارٹ معاہدے میں شرکت کو معطل کرنا افسوسناک ہے اور ہم غور سے دیکھ رہے ہیں کہ روس کیا کرنا چاہتا ہے۔