اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں جھگڑے کے معاملے پر 60 طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے 60 کے قریب طلبہ کے خلاف حالیہ لڑائی جھگڑے، کارسرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ، طالبات کو ہراساں کرنے، اقدام قتل، زبردستی راستہ روکنے اور مسلح حملہ آور ہونے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ایف آئی آرکے مطابق حال ہی میں ہونے والے جھگڑے کے بعد یونیورسٹی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، طلبہ کی جانب سے خواتین طالبات کے ہاسٹل میں داخلےاورہراسانی رپورٹ ہوئی۔
وفاقی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منگل کی شب متعدد طلبہ کوگرفتارکرلیا۔