سابق گورنر پنجاب اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) مخدوم سید احمد محمود کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اختیار ہوتا تو وہ فی لیٹر پیٹرول 500 روپے کا کردیتے۔
ایک تقریب سے خظاب میں مخدوم سید احمد نے کہا کہ ہم پیٹرول دبئی سے بھی سستا عوام کو دے رہے ہیں، اگر میرے پاس اختیارات ہوتے تو پیٹرول کی قیمت 500 روپے کرتا۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیٹرول 500 روپے لیٹر کرنے کے بعد اگر صبح لاہور کی سڑکوں پر ویسا ہی رش دیکھتا تو پیٹرول مزید 100 روپے بڑھا کر 600 روپے فی لیٹر کردیتا۔
بجلی و گیس کی قیمتوں سے متعلق سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو چھوڑ کر بجلی فی یونٹ 100 روپے کرتا جب کہ گیس کی قیمتیں دس گنا بڑھا دیتا۔