لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف چوہدری محمد امین نے اپنا استعفیٰ چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو کو بھجوا دیا۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (LESCO) کے چیف چوہدری محمد امین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، اور انہوں نے اپنا استعفی چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری محمد امین کا استعفیٰ چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں نعمان کو موصول ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ لیسکو چیف محمد امین گزشتہ دور حکومت میں چیف ایگزیکٹو تعینات ہوئے، اور ان کے لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز سے اختلافات تھے۔