نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کے منظوری دے دی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جنوری کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی، اور نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
سی پی پی اے نے بجلی ایک روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔ نیپرا ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا
بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے، بجلی مہنگی کرنے سے صارفین پر 9.2 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔