Aaj Logo

شائع 28 فروری 2023 12:44am

فیصل قریشی کی بیٹی حنیش قریشی کی فلمی دنیا میں انٹری

اداکار فیصل قریشی کی بڑی بیٹی حنیش قریشی نے بھی شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا ۔

فیصل قریشی کی صاحبزادی حنیش قریشی نے دی ڈارک امیج (ٹی ڈی آئی فلمز) کی جانب سے یوٹیوب چینل کے لیے بنائی گئی مختصر ٹیلی فلم (نقاب) سے اداکاری کا آغاز کیا ہے۔

مختصر فلم نقاب کو 26 فروری کو ریلیز کیا گیا ہے اس مختصر فلم کی کہانی نمرہ جمیل نے لکھی ہے جب کہ احمد قاسمانی اور محسن علی نے اس کی ہدایات دی ہیں۔

مختصر فلم میں حنیش قریشی کے علاوہ ثاقب سمیر، بلال جاوید، انوشے بلال اور فیض ریاض کے علاوہ دیگر اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

حنیش قریشی نے انسٹاگرام اسٹوریز میں تصدیق کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ میڈیا اور لوگ انہیں ان کے والد کی وجہ سے زیادہ اہمیت دیتے دکھائی دیے۔

مختصر فلم کی کہانی ایک قتل اور اس کے قاتلوں کی تلاش کے گرد گھومتی ہے۔

حنیش قریشی سینیئر اداکار کی بڑی بیٹی ہیں جو کہ ان کی پہلی اہلیہ سے ہیں اور فیصل قریشی کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

فیصل قریشی نے دوسری شادی ثنا فیصل سے 2010 میں کی تھی، جن سے بھی انہیں 2 بچے، ایک بیٹی آیت اور بیٹا فرمان قریشی ہیں۔

Read Comments