Aaj Logo

شائع 27 فروری 2023 10:26pm

فروٹ پیزا؟ ’صاحب گناہ ہے یہ‘

پیزا پر پائن ایپل (انناس) ڈالا جائے یا نہیں، ابھی یہ بحث ختم نہیں ہوئی تھی کہ ایک نئے تجربے نے نیا محاذ کھول دیا۔

پیزا اطالوی ڈش ہے اور اس میں کسی قسم کے ردو بدل سے اطالویوں کے سر پر لگتی اور تلووں پر بجھتی ہے۔

پیزا بشمول ہمارے دنیا بھر میں تقریباً ہر ایک کا ہی پسندیدہ اسنیک بھی ہے۔ ویسے تو اس کے کئی فلیورز ایجاد کئے جاچکے ہیں، لیکن کچھ صحت کے بارے میں خبط رکھنے والوں سے ہماری خوشی دیکھی نہیں جاتی۔

ایسے لوگوں نے اپنا الگ ہی پیزا ایجاد کرلیا ہے اور اسے ”فروٹ پیزا“ کا نام دیا ہے۔

بھارتی شیف معراج الدین انصاری کہتے ہیں کہ، ”تازہ، صحت بخش اور غذائی اجزاء سے بھرا یہ صحت بخش فروٹ پیزا ناشتے یا میٹھے کے لیے بہترین انتخاب ہے۔“

انہوں نے اس کی ریسیپی بھی بتائی، حالانکہ ہمیں اس کی ضرورت نہیں، آپ بنانا چاہیں تو بتا دیتے ہیں۔

اجزاء

  • ایک کپ اوٹ میل
  • ایک کپ بادام
  • دو چمچ چاول کا آٹا
  • نمک، حسب ذائقہ
  • دو پکے ہوئے کیلے
  • ایک چمچ کھجور کا شربت، یا کوئی بھی میٹھا
  • ہنگ دہی (یونانی دہی)، حسب ضرورت
  • دو اسٹرابیری، کٹی ہوئی
  • ایک کیوی، کٹا ہوا
  • ایک سنترا، حصوں میں کٹا ہوا
  • بلوبیری
  • چار پودینے کے پتے
  • شہد، صرف چھڑکنے کے لیے

بنانے کا طریقہ

  • اوون کو 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہلے سے گرم کریں۔ بیکنگ پیپر کے ساتھایک بڑی بیکنگ ٹرے لائن کریں۔
  • اوٹ میل اور بادام کو بلینڈر میں ڈالیں اور موٹے میدے کی شکل میں بلینڈکریں۔ اب چاول کے آٹے اور نمک کے ساتھ ایک مکسنگ پیالے میں اوٹ میلبادام کا آٹا رکھیں۔
  • کیلے کو کھجور کے سیرپ میں مکس کرلیں۔
  • کیلے کی اس پیوری کو اوٹ میل بادام کے آمیزے میں شامل کریں اور چکنائیوالے ہاتھوں سے ہلکے سے مکس کریں جب تک کہ یکجا نہ ہوجائے۔
  • مکسچر گیلا ہو جائے تو اسے چند منٹ کے لیے ایک طرف رکھیں۔ جو اضافی نمیکو جذب کر لے گی اور یہ سب اچھی طرح اکٹھے ہو جائیں گے۔
  • اپنے ہاتھوں کو تیل سے چکنا کریں اور آٹے کو بیکنگ پیپر والی بیکنگ ٹرےمیں ڈال کر پھیلائیں اور آدھا سے ایک سینٹی میٹر کے درمیان موٹائی والادائرہ بنائیں۔
  • پہلے سے گرم اوون میں تقریباً 12 سے 15 منٹ تک بیک کریں۔
  • بیس کو مکمل طور پر ٹھنڈا ہونے دیں، پھر بیکنگ پیپر کو آہستہ سے اتارلیں۔
  • پیزا بیس پر ہینگ دہی پھیلا دیں۔ پھلوں کو دہی پر رکھیں، پودینے کے پتوںسے گارنش کریں اور اگر ضرورت محسوس کریں تو شہد چھڑک دیں۔
  • اب سلائسز میں کاٹ کر سرو کریں۔

یہ فروٹ پیزا کچھ لوگوں کو تو پسند آیا، لیکن بہت سوں نے اسے ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔

کچھ نے تو اسے ”گناہ“ تک کہہ دیا ہے۔

آپ کی اس فروٹ پیزا کے بارے میں کیا رائے ہے ہمیں ضرور بتائیے گا۔ بس اطالویوں سے اسے راز رکھئے گا، ایسا نہ ہو کہ جنگِ عظیم سوئم کی شروعات اٹلی سے ہو اور آںے والی نسلیں اس کی وجہ جان کر منہ دبائے کلاس روم میں کھی کھی کریں۔

Read Comments