Aaj Logo

شائع 27 فروری 2023 08:49pm

انسان اپنی عمر خود کتنی بڑھا سکتا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

نیدر لینڈز کے سائنسدانوں نے مرد اور خواتین کی عمر کی مختلف حدیں ایک تحقیق کے ذریعے دریافت کرلی ہیں۔

ٹلبرگ اور روٹرڈیم کی ایراسمس یونیورسٹی کے شماریات دانوں نے گزشتہ 30 سالوں میں نیدرلینڈز میں مرنے والے 75 ہزار افراد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا۔

تحقیق کرنے والے تین سائنسدانوں میں سے ایک پروفیسر جان اینماہل کا میڈیکل ایکسپریس نے حوالہ دیا کہ اوسط طور پر، لوگ طویل عرصے تک زندہ رہتے ہیں، لیکن ہم میں سب سے زیادہ بوڑھا گزشتہ 30 برسوں میں اتنا بوڑھا نہیں ہوا۔

ڈچ محقق نے بتایا کہ یقیناً یہاں کسی نہ کسی طرح کی دیوار موجود ہے، انسان کی اوسط عمر میں اضافہ ہوا ہے تاہم ایک انسان کی عمر کی حد میں اضافہ ہوا نہ اس میں گراوٹ آئی ہے۔

پروفیسر جان اینماہل نے تحقیق کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ یہ تحقیق صرف چیزوں کو واضح کرنے یا متوقع عمر جاننے کے لئے نہیں بلکہ انسان کی مدت حیات جانچنے کے لئے کی گئی ہے کہ کوئی فرد اپنی دیکھ بھال کرکے کب تک زندہ رہ سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ایک خاتون کی زیادہ سے زیادہ عمر 115.7 سال جب کہ مرد حد سے حد 114.1 سال کی زندگی گزار سکتے ہیں۔

یہ نتائج امریکا میں کی گئی ایک تحقیق سے منسلک ہیں، جہاں محققین نے اسی طرح کی عمر کی حد دریافت کی تھی۔

امریکی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ نوے کی دہائی میں ایک شخص کی زیادہ سے زیادہ عمر مرتفع ہے جب کہ یہ 115 سال سے تجاوز ہونے کا امکان نہیں۔

واضح رہے کہ فرانسیسی خاتون جین لوئس کالمنٹ اس اقسام کی تحقیق کو مات دیکر 122 سال تک زندہ رہی تھیں۔

عالمی ریکارڈ ہولڈر اب تک زندہ رہنے والے سب سے معمر شخص ہیں، جو 1875 میں پیدا ہوکر 1997 میں 122 سال کی طویل عمر میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔

Read Comments