Aaj Logo

شائع 27 فروری 2023 05:40pm

روپے کے مقابلے ڈالر 7 پیسے سستا ہوگیا

پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں صرف 7 پیسے سستا ہونے کے بعد 259 روپے 92 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 83 پیسے کی کمی ہوئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 265 روپے ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 259 روپے 99 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments