Aaj Logo

شائع 27 فروری 2023 11:54am

لاہور ہائیکورٹ میں گورنر اور الیکشن کمیشن کی اپیلوں پر سماعت ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے سنگل بینچ کے فیصلے کی تشریح کے لئے گورنر اور الیکشن کمیشن کی اپیلوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال اور جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی بناء پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لئے طلب کر رکھا ہے۔

گورنر پنجاب نے سنگل بینچ کے فیصلے کی تشریح کے لئے درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کو گورنر پنجاب سے الیکشن کی تاریخ سے متعلق بات کرنے کا حکم دیا، گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط ہی نہیں کیے۔

عدالتی فیصلے کی روشنی میں گورنر کیسے الیکشن کمیشن کےساتھ شیڈول کے اجراء کے لئے مشاورت کرسکتے ہیں، گورنر کا الیکشن کمیشن کے معاملات میں کوئی آئینی کردار نہیں ہے، گورنر کا عہدہ غیر سیاسی ہے جبکہ الیکشن کا معاملہ مکمل سیاسی ہے، عدالت اس نکتے کے مطابق اپنے فیصلے کی تشریح کرے۔

Read Comments