روس کے حملے کو ایک برس مکمل ہوجانے پرسعودی عرب نے یوکرین کو انسانی بنیادوں پر40 کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کردیا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مملکت کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے یوکرین پہنچے، جہاں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ان کا استقبال کیا، اس موقع کے پر دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ ہ نے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی اور دونوں شخصیات نےعلاقائی، بین الاقوامی امور کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یادداشت سے متعلق تصدیق کی گئی۔