دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹول کانز 2023 میں پاکستان کی دو فلمیں ’پہچان‘ اور ’نور‘ منتخب ہوگئی ہیں۔
انسٹاگرام پر فلم فیسٹیول کے آفیشل اکاؤنٹ نے فلموں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی دو فلموں کو دو مختلف کیٹگریز کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
کانز فلمی فیسٹیول 2023 میں بیسٹ ہیومن رائٹس فلم کے لئے دو فلموں کو نامزد کیا گیا ہے، اس کیٹگری میں پاکستانی ہدایت کار محمد احسن کی فلم ’پہچان‘ کا مقابلہ انڈونیشن فلم تھری فیسز ان دی لینڈ آف شرعیہ سے ہے۔
جبکہ بیسٹ ہیلتھ فلم کی کیٹگری میں پاکستانی ہدایت کار عمرعادل کی فلم ’نور‘ کا مقابلہ استونیاکی فلم ’مائی گِفٹ‘ سے ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ہدایت کار، لکھاری و اداکار صائم صادق کی مختصر فلم ’جوائے لینڈ‘ بھی کانز فلم فیسٹول 2022 کے مقابلے میں جیوری ایوارڈ اپنے نام کرنے والی پہلی پاکستانی فلم تھی۔