اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے تھانہ سیکٹریٹ میں درج مقدمہ خارج کرنے کے لئے درخواست دائر کردی۔
تھانہ سیکرٹریٹ میں سابق وزیراعظم کی جانب سے درخواست دی گئی ہے جس میں انھوں نے اپنے خلاف فرج مقدمے کو جھوٹا، من گھڑت اور بے بنیاد قراردیا ہے۔
درخواست میں عمران خان نے مؤقف اپنایا کہ مقدمہ تحریک انصاف کی ساکھہ کو نقصان پہنچانے کے لیے درج کیا گیاہے۔ ہمیشہ قانون کی بالادستی اورحمکرانی پر یقین رکھا، لہٰذا میرے خلاف مقدمے کو خارج کیا جائے۔
درخواست عمران خان کے وکیل سردار مسروف خان عابد نے تھانہ سیکرٹریٹ میں جمع کروائی ہے۔