کراچی کے علاقے بلدیہ وسطی میں اندھیرنگری چوپٹ راج کی عملی مثال دیکھنے میں آئی جہاں گریڈ ایک میں بھرتی ہونے والے چوکیدار کوڈپٹی ڈائریکٹرتعینات کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
گریڈ ایک کے چوکیدارنورمحمد کو ڈپٹی ڈائریکٹرلگانے کا انکشاف ملازمین کی جانب سے شکایات پرسامنے آیا۔
معاملے کا علم ہونے پرمحکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے نورمحمد کی ملازمت کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے اسے بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔
ملازمین نے اپنی درخواست میں معاملے کی چھان بین کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نورمحمد کو بطور چوکیداربھرتی کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نورمحمد نے مبینہ سیاسی اثرورسوخ سے گریڈ 16 ترقی حاصل کرکے خود کو ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس تقرر کرایا ہے۔