Aaj Logo

شائع 25 فروری 2023 12:28pm

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا میں مالی جرائم کیخلاف کاونٹر ٹیرارسٹ فنینسنگ یونٹ قائم

دہشت گردوں کی مالی سرگرمیوں کی بیخ کُنی کے لیے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سی ٹی ڈی خیبرپختوںخوا میں مالی جرائم سے نمٹنے کے لیے کاونٹر ٹیرارسٹ فائنینسنگ یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا کہ سی ٹی ایف یو سے ٹیرار فائنیسنگ، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کے کیسز میں کمی آئے گی ساتھ ہی دہشتگردوں کی مالی معاونت میں ملوث ملزمان پر نظر رکھیں گے۔

مزید کہا کہ سی ٹی ایف یو مالی دہشتگردی سے متعلق موجودہ قوانین کو موثر بنانے کے لیے ترامیم کا لائحہ عمل طے کرے گا۔

آئی جی خیبرپختونخوا اخترحیات خان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ایف یو کو جدید آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔ مزید کہا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے یہ یونٹ بنایا گیا ہے۔

Read Comments