امریکی محکمہ خزانہ نے ماسکو کریڈٹ بینک سمیت 22 روسی شخصیات اور 83 اداروں پر پابندی عائد کردی ہے۔
امریکا نے واضح کی ہے کہ پابندیوں کا مقصد اسے یوکرین میں ایران کے ڈرون استعمال کرنے سے روکنا ہے، جبکہ امریکی پابندیاں یورپی ممالک خاص طور پرسوئٹزرلینڈ میں افراد اور کمپنیوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں۔
امریکا نے معدنیات، فوجی سازوسامان کے شعبوں میں روسی کمپنیوں اور افراد کے ساتھ ہی یورپی ممالک کے 30 افراد اور کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے ان پر پابندیوں کو روکنے میں مدد کرنے کا الزام ہے۔
اسی حوالے سے وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یوکرین میں جاری جنگ کو ایک برس گذر جانے پرامریکا روس پر نئی پابندیاں عائد کرے گا۔ مزید کہا پابندیاں امریکا ایسے اداروں پر تعینات کرے، جو روسی صدر کی آمدن کا بڑا ذریعہ ہیں۔
امریکی پابندیوں کی زد میں وہ بینک اور ادارے شامل ہیں جن پر پابندی 24 فروری 2022 کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد لگائیں تھی۔
وائٹ ہاؤس ترجمان نے واضح کیا کہ یوکرین کے لئے نئی اقتصادی امداد کا بھی اعلان کریں گے، جس یوکرینیوں کو کامیابی حاصل کرنے میں مدد ملےگی۔