پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے جان کی بازی ہار جانے والے افراد کا تعلق سندھ سے ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران کورونا سے 2 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں جن کا تعلق سندھ سے ہے۔
یا درہے کہ 4 جنوری کے بعد پہلا بار ایک روز میں دو ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں تھی جبکہ ملک میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار 643 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے5 ہزار19 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 42 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
ملک میں مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 84 فیصد ریکارڈ کی گئی، لاہورمیں شرح 1عشاریہ 42 اور اسلام آباد میں 1.29 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اس وقت اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں میں سے 15 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔