کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 94 پیسے کمی کے بعد ڈالر 259 روپے 99 پیسے پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کے بھاؤ میں 1 روپے 83 پیسے کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 269 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 93 پیسے کمی کے بعد 260 روپے 93 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔