محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوئٹہ شہر میں تیز اور گردو آلود ہوائیں چلنے کا چلنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان میں کم سے کم درجہ حرارت 10، ژوب میں 05، گوادر میں 14، اورڑ مارہ اور پسنی میں 15 جبکہ جیونی میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دالبندین میں کم سے کم درجہ حرارت 09، نوکنڈی میں 11، قلات اور زیارت میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
اس کے علاوہ خضدار میں کم سے کم درجہ حرارت 15، لسبیلہ میں 14، سبی میں 14، تربت میں 17 جبکہ پنجگور میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔،