پاکستان میں سونے کے بھاؤ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہونے سے فی تولہ سونے کا نرخ 500 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 96 ہزار 100 روپے سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قدر 429 روپے اضافے سے ہ1 لاکھ 68 ہزار 124 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کمی سے 2120 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر سستا ہوکر 1826 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔