Aaj Logo

شائع 23 فروری 2023 07:11pm

بلوچستان اسمبلی میں عام انتخابات کے التوا کی قرارداد منظور

بلوچستان اسمبلی نے ملک میں عام انتخابات کو اۤگے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، صوبائی اسمبلی میں الیکشن میں التوا کی قرار داد منظور کرلی گئی ہے

بلوچستان اسمبلی میں عام انتخابات کے التوا کی قرارداد رکن اسمبلی ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے پیش کی۔ جس میں الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کے التوا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ملک میں شیڈول الیکشن کو اۤگے بڑھانے کےلئے بلوچستان اسمبلی میں پیش قرار داد میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل جاری ہے، مردم شماری کی تکمیل تک عام انتخابات ملتوی کئے جائیں۔

الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ نے بھی اہم ریمارکس دیے ہیں۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن میں تاخیر پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ ‏انتہائی سنگین حالات ہوں تو انتخابات کا مزید وقت بڑھ سکتا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ انتخابات کا ایشو وضاحت طلب ہے، ہم آپ سب کو سننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Read Comments