تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے زمان پارک لاہور میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جس میں رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔
اجلاس میں قومی اسمبلی میں واپسی اور آئینی بحران پر تبادلہ خیال ہوگا، جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات میں امیدواروں کے حوالے سے غور ہوگا۔
اجلاس میں نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی طلبی بارے مشاورت ہوگی، جب کہ فواد چوہدری، علی زیدی اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر شریک ہوں گے۔