سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی بی کالونی ٹرانس لیاری کے مکینوں کو جگہ خالی کرانے کا حکم واپس لے لیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں پی آئی بی کالونی ٹرانس لیاری کی 21 ہزار 800 مربع گز زمین کی ملکیت کا تنازع حل ہوگیا، عدالت نے علاقہ مکینوں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے اپنے 6 فروری 2022 کا حکم نامے میں ترمیم کردی۔
6 فروری کو سندھ ہائیکورٹنے حکم دیا تھا کہ اراضی کا قبضہ درخواست گزار کو دیا جائے، عدالت نے یہ بھی حکم دیا تھا کہ اگر ناظر سندھ ہائیکورٹ کو پولیس کی مدد لینے پڑی تو کی جائے۔
علاقہ مکینوں نے فوری سماعت کی درخواست دائر کی تھی، جس میں وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ عدالت نے درخواست گزار کو 21 ہزار 800 اسکوائر یارڈ کی متبادل جگہ دینے کا حکم دیا تھا، اور اگر ہو سکے تو 13 کروڑ سے زائد کی رقم بمعہ سود بھی ادا کیا جائے۔
عدالت نے متبادل جگہ سید محمد اشرف الدین کے قانونی ورثاء کو دینے حکم دیا تھا۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ پی آئی بی کالونی میں مذکورہ اراضی پر 178 سے زائد پکے مکانات تعمیر ہوچکے ہیں۔
عدالت نے جگہ خالی کراکے درخواست گزار کے حوالے کرنے کا حکم واپس لے لیا، اور کیس مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی
واضح رہے کہ ناظر سندھ ہائیکورٹ نے تمام رہائشیوں کو جگہ خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گیے تھے، عدالت نے 1986 میں زمین سے متعلق محمد اشرف الدین کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔