ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں 93 پیسے کمی کے بعد ڈالر 260 روپے 93 پیسے پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چار دنوں میں ڈالر ایک روپے 89 پیسے سستا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 266.80 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 61 پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت 261.90 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔