Aaj Logo

شائع 23 فروری 2023 08:48am

روس اور چین کا عالمی بحرانوں کا جواب دینے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

روسی صدر پیوٹن کی چینی کے اعلی سفارت کار وانگ پی سے ملاقات کے دوران عالمی بحرانوں کا جواب دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان روس چین کا عالمی بحرانوں کا جواب دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

پیوٹن کا کہنا تھا دو قطبی نظام کے خاتمے کے بعد عالمی تعلقات زیادہ خطرناک ہوگئے ہیں اور باہمی تجارت 200 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچائی جائے گی۔

چینی سفارتکار نے کہا چین اور روس کے تعلقات نے پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال کا مقابلہ کیا، چین روس تعلقات میں کسی تیسرے فریق کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی روس نے امریکا کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کردیا کیا تھا۔

روسی صدر پیوٹن کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ نیو اسٹارٹ معاہدہ معطل کر رہے ہیں اور یہ فیصلہ ہمیں امریکا کی روس کے خلاف جارحانہ سرگرمیوں کی وجہ سے فیصلہ کرنا پڑا ہے۔

Read Comments