رہنما مسلم لیگ (ن) عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں سیاسی انتقام لینا ہوتا تو صدر مملکت اور اس وقت کے وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 6 پر کیس بنتا۔
آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الیکشن کسی کے فرمائشی پروگرام پر نہیں ہوں گے، ایک کارکن نے پولیس کی گاڑی توڑی جس پر اسے گرفتار کیا گیا، لاہور پولیس نے پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ لاڈلوں والا سلوک کیا ہے، البتہ حکومت پاکستان کو ایسے سیاسی اسٹنٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی، اگر ہم کو سیاسی انتقام لینا ہوتا تو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور اس وقت کے وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 6 پر کیس بنتا، سپریم کورٹ نے بھی کہ دیا ہےکہ عمران خان اور صدر نے آئین کی خلاف ورزی کی۔
اس موقع پر رہنما تحریک انصاف صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلی مرتبہ دیکھا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے گرفتاری کے لیے پیش کیا، عمران خان نے نئی تحریک کا آغاز کردیا، ہم نے پہلی مرتبہ دیکھا ہے پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے خود کو گرفتاری کے لیے پیش کیا۔
صداقت علی عباسی نے کہا کہ لاہور میں 200 بندوں نے گرفتاری دینی تھی اس لیے زیادہ لوگ نہیں نکلے، کل پشاور میں اور پرسوں پنڈی میں بھی 200 لوگ گرفتاری پیش کریں گے۔
انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن لینا ہمارا حق ہے، الیکشن کمیشن، حکومت اور پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات کرائیں۔