Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 فروری 2023 11:53am

نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوارکی بریت کیخلاف اپیل سماعت کے لیے منظور

نقیب اللہ قتل کیس کے ملزمان سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی گئی۔

ملک کے ہائی پرفائل نقیب قتل کیس میں ایک بار پھر پیشرفت سامنے آئی ہے، اور چند روز قبل ہی کیس میں بری ہونے والے سابق ایس ایس پی راؤانوار اور دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف مقتول کے بھائی کی اپیل سماعت کے لئے منطور کرلی گئی ہے۔

سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور دیگر کی بریت کے خلاف اپیل دائر

راؤ انوار اور دیگر کی بریت کے خلاف اپیل مقتول نقیب اللہ کے بھائی شیرعالم کی جانب سے جبران ناصر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی، جس میں استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کو بری کر کے شواہد کو نظر انداز کیا ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

سندھ ہائی کورٹ نے اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پروسکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیئے، اور 4 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنایا تھا، عدالت نےعدم شواہد کی بناء پر راؤانوار سمیت 18 ملزمان کو بری کر دیا تھا۔

Read Comments