سینٹرل پولیس آفس میں تعینات عملے کی خصوصی تربیت کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ کی جانب سے تمام افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عملے کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں ایک روزہ تربیت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے عملے کی تفصیل فراہم کی جائیں، جو لائسنس یافتہ یا لائسنس حاصل کرنے والا ہو، تربیت کا مقصد ممکنہ خطرے کے پیش نظر خود کی حفاظت ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل کے مقام پر صدر تھانے سے متصل ایڈیشنل آئی جی سندھ کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔
اس دوران پولیس سمیت سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی اورآپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔