عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ضمنی انتخابات کے معاملے پر پھر یوٹرن لے لیا، ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ اے این پی قومی اسمبلی کے ضمنی اتنخابات میں حصہ نہیں لے گی۔
حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اے این پی سے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی تھی۔
ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اے این پی عام انتخابات میں حصہ لے گی۔
رہنما اے این پی نے کہا کہ نام نہاد سیاسی جماعت نے انتخابات کو مذاق بنایا ہوا ہے، تین ماہ کیلئے قوم کے کروڑوں خرچ کرنا زیادتی ہوگی۔