کراچی پولیس آفس (کے پی او) حملہ کیس میں شہری بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے۔
پولیس کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے مددگار 15 پر ایک کالر نے فون کرکے سہولت کار کے نارتھ کراچی میں ہونے کی اطلاع دی اور اس کے گھر کا پتا فراہم کیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہائشی غلام رضا کو گرفتار تو کرلیا لیکن جب تفتیش کی تو معاملہ اس کے برعکس تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے شخص کا تعلق مانسہرہ سے ہے، واقعے کے بعد سے کالر نے موبائل فون بند کردیا جب کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کالر غلام رضا کا بھتیجا ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ غلام رضا نے تفتیش کے دوران بتایا کالر سے اس کی جائیداد کے معاملے پر خاندانی دشمنی چل رہی ہے، البتہ اس واقعہ کے حوالے سے اعلیٰ افسران کو آگاہ کردیا ہے۔