بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 97 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے اضافے سے 1 لاکھ 68 ہزار 896 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 1832 ڈالر پر آگیا ہے۔