چیئرمین نیب آفتاب سلطان مستعفیٰ ہونے پر حکومت نے نئے چیئرمین نیب کی تلاش شروع کر دی۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین نیب کے لئے تین ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین نیب کے لئے اعظم سلیمان، عرفان الہیٰ اور یوسف کھوکھر کے نامور پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا، جس کے بعد وزیراعظم نے ان کا استعفی منظور کر لیا ہے۔
آفتاب سلطان نے اتوار کے روز اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھیج دیا تھا، ان کے استعفے کے بارے میں افواہیں 15 فروری سے شروع ہوئیں۔
آفتاب سلطان نے کہا کہ مجھے کچھ چیزوں کے بارے میں کہا گیا جو مجھے قبول نہیں تھیں، میں نے 2 روز قبل استعفیٰ دیا تھا، میرا استعفیٰ منظور ہوچکا ہے، میں نے ہمیشہ میرٹ اور قانون کے مطابق کام کیا۔