Aaj Logo

شائع 21 فروری 2023 09:22am

ڈی جے براوو کا گایا کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا ترانہ ’وی آردی چیمپئنز ’ ریلیز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پاکستان سپرلیگ 8 کے لیے اپنا آفیشل اینتھم جاری کردیا۔

آٹھویں ایڈیشن کیلئے گلیڈی ایٹرز کا یہ ترانہ ’وی آردی چیمپئنز‘ ویسٹ انڈیزسے تعلق رکھنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے سابق کھلاڑی ڈیرن براوو نے گایا ہے جنہیں ڈی جے براوو کے نام سے جانا جاتا ہے۔

وی آر دی چیمپئنز کے بول اور کمپوزیشن کا کریڈٹ بھی ڈی جے براوو کے سر ہے۔

ڈی جے براوونے گانے کے آغازمیں انشاء اللہ کا لفظ بھی استعمال کیا ہے، خاصا دھوم دھڑکا اور فاسٹ میوزک کا تڑکا لیے یہ ترانہ جہاں بیشتر شائقین کو بھایا تو کئی ایسے بھی تھے جنہوں نے اسے ناپسند کیا۔

ڈی جے براوو اس سے قبل مقبول ترین ترانہ چیمپئنز’ گا چکے ہیں جو کافی عرصہ زبان زد عام رہا۔

Read Comments