لاہور میں ہونے والے فیض میلہ میں بھارتی شاعر جاوید اختر نے خصوصی شرکت کی ۔ سیشن کے بعد ان کے اعزاز میں ایک تقریب رکھی گئی جس میں پاکستانی فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
نجی محفل میں گلوکار علی ظفر ان کی اہلیہ عائشہ فاضلی ، نتاشہ بیگ، اداکارہ ریشم اورثروت گیلانی سمیت دیگرشرکت ہوئے۔
اس موقع پر جاوید اختر کے سامنے علی ظفر نے ان کے لکھے ہوئے گانے جو کہ انہوں نے بھاررتی فلم ایک لو اسٹوری 1942 کے گانے ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا گایا‘کو پیش کیا۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علی طفر نے لکھا کہ قدرت نے موقع دیا کہ اپنے پسندیدہ محبت بھرے گانے جو جاوید اختر صاحب نے لکھے انہی کے سامنے گائے۔
ایک اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ جاوید اختر کی میزبانی کرنا اعزاز کی بات تھی۔ میں نے ہمیشہ اس بات پر یقین کیا ہے کہ آرٹ اور موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہ لوگوں کو اکٹھا کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ محبت ہی امن کا واحد راستہ ہے۔